ابنا: صدر جناب احمدی نژاد نے آج ایران کے جنوب مشرقی علاقے صوبہ سیستان و بلوچستان میں متعدد ترقیاتی پراجیکٹوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دشمن ملت ایران کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتے ہیں اور ملت ایران اور اس کے خدمت گذاروں کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کر کے اسکی ترقی کی رفتار کو سست کرنا چاہتےہیں۔صدر مملکت نے کہا کہ ملت ایران کے دشمنوں کی ساری کوشش یہی ہے کہ ملت ایران کو کسی طرح ترقی کرنے سے روکا جائے لیکن دشمنوں کو جان لیناچاہیے کہ ملت ایران نے ترقی کی چوٹیوں کو فتح کرنے کا پختہ عزم کر رکھا ہے۔یاد رہے کہ صدر جناب احمدی نژاد نے آج سیستان و بلوچستان کے شہر چابہار میں بجلی گھر کا افتتاح کیا۔ انہوں نے سیستان و بلوچستان کے جنوبی علاقے میں زیردان ریزرووائر کا بھی افتتاح کیا۔ یہ ایک آر سی سی ریزرووائر ڈیم ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169